پیداوار میں اضافہ ، تیل کی عالمی قیمتیں مزید نیچے

پیداوار میں اضافہ ، تیل کی عالمی قیمتیں مزید نیچے

اوپیک پلس میں پیداوار روزانہ 4 لاکھ بیرل بڑھانے کی تجویز روس نے دی کورونا کی نئی قسم کے انکشاف کے بعد سے قیمتیں 20فیصد سے زائد گر چکی ہیں

نیویارک (دنیا مانیٹرنگ)اوپیک پلس ممالک میں جنوری میں پیداوار میں اضافے پر اتفاق کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی نرخ مزید گر گئے ۔ بلومبرگ کے مطابق روس نے تیل کی پیداوار میں روزانہ 4 لاکھ بیرل اضافے کے منصوبے کی تجویز دی، جس کے بعدنیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 4.8 فیصد گر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کے محفوظ ذخائر کے استعمال کے اعلان اور حال ہی میں کووڈ 19 کی نئی قسم کے انکشاف کے بعد سے تیل کی قیمتیں 20 فیصد سے زائد گر چکی ہیں۔ اوپیک پیلس کے جنوری میں پیداوار 4 لاکھ بیرل روزانہ بڑھانے کے فیصلے کے بعد امریکی اور برنٹ کروڈ تیل کے نرخ 2 ڈالر فی بیرل تک گر گئے ۔ رائٹرز کے مطابق اوپیک پلس ممالک نے آن لائن اجلاس کے دوران عالمی معیشت کو سپورٹ کرنے کیلئے تیل کی پیداوار میں تیزی سے اضافے کی امریکی درخواست پر اتفاق نہ کیا۔ اوپیک پلس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 4 جنوری کے اجلاس میں پیداوار میں اضافے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں