سموگ کی ذمہ دار پاکستانی صنعتیں اتر پردیش حکومت کے موقف پر بھارتی چیف جسٹس برہم

 سموگ کی ذمہ دار پاکستانی صنعتیں  اتر پردیش حکومت کے موقف پر  بھارتی چیف جسٹس برہم

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا پاکستان کو سموگ کا ذمہ دار قرار دینے پر برہم ہو گئے

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) اترپردیش کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا وہ یہ چاہتے ہیں کہ بھارتی سپریم کورٹ پاکستانی صنعتوں پر پابندی لگا دے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سموگ پر درخواستوں کی سماعت کے دوران اتر پردیش کی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دہلی میں سموگ کی ذمہ دار اترپردیش کی حکومت نہیں پاکستان کی صنعتیں ہیں کیونکہ اتر پردیش اترائی میں واقع ہے جہاں سے ہوائیں دہلی نہیں پہنچ سکتیں، بیشتر آلودہ ہوائیں پاکستان سے آ رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں