ترک صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام
ترکی کے صدر طیب اردوان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)طیب اردوان پر صوبہ سیرت کے دورہ کے موقع پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا،گزشتہ شب شہر سیتی میں ریلی پر حملے کی کوشش کی گئی ،اس موقع پراردوان کی سکیورٹی پر مامور گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا۔ ایک ریموٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب کیا گیاتھا ،بم ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔