شہریت قانون سے مسلمان خاص طور پر نشانہ بن رہے ہیں، ششی تھرور
بھارتی پارلیمنٹ میں کانگریس کے رکن ششی تھرور نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون بنیادی طور پر ملک مخالف ہے جس سے ایک خاص اقلیت(مسلمان )نشانہ بن رہے ہیں
نئی دہلی (اے پی پی) انہوں نے نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایسا قانون جس سے کوئی بھی برادری نشانہ بن رہی ہو وہ بنیادی طور پر ملک مخالف ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون ملک کو غیرضروری طور پر تقسیم کرے گا ۔ ششی تھرور نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک کی سماجی ہم آہنگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔