افغانستان میں ٹریفک حادثہ 9 شہری جاں بحق
فغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9 افغان شہری جاں بحق ہوگئے
جلال آباد(این این آئی)ا جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ خوفناک حادثہ ننگر ہار کے ضلع بتی کوٹ میں جلال آباد طورخم شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب بارات میں شامل یہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 9 افغان شہری موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔