میانمار:فوجی اہلکاروں نے مظاہرین پر گاڑ ی چڑھادی، 5ہلاک
میانمار میں فوجی اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پرگاڑی چڑھا دی جس سے 5افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے
ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک)جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ فوجی گاڑی سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ، واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مظاہرین کو ایک گا ڑی میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج نے 15 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ۔