میانمار، سوچی کو4سال قید،فوجی سربراہ نے دو سال سزا معاف کردی

میانمار، سوچی کو4سال قید،فوجی سربراہ نے دو سال سزا معاف کردی

میانمار کی خصوصی عدالت نے معزول رہنما آنگ سان سو چی کوعوام کو اکسانے اور کووڈ 19 کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات میں 4 سال قید کی سزا سنا دی

ینگون (اے پی)جس کے بعد فوجی سربراہ نے ان کو جزوی معافی دیتے ہوئے ان کی سزا دو سال کم کردی۔نیوز ایجنسی کے مطابق سوچی کو عوام کو اکسانے اورکورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں سزاسنائی گئی ۔میانمار کے سرکاری ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت کے سربراہ نے سوچی کی آدھی سزا معاف کردی جس کے بعد ان کی سزا چار سے کم ہوکر دو سال رہ گئی ہے ،سرکاری ٹی وی کے مطابق عدالت نے میانمار کے صدر ونمینٹ کو بھی چار سال قید کی سزا سنادی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق دونوں کو جیل منتقل نہیں کیا جائے گا وہ اپنی سزا اسی جگہ پر کاٹیں گے جہاں انہیں حراست میں رکھا گیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں