ترک صدر کی دوحہ آمد،سعودی ولی عہد کل پہنچیں گے

ترک صدر کی دوحہ آمد،سعودی ولی عہد کل پہنچیں گے

قطر ، ترکی متعدد معاہدوں پر دستخط کرینگے ،اردوان ترک فوجیوں سے ملیں گے ، سعودی ولی عہد نے بھی خلیجی ممالک کا دورہ شروع کردیا، اومان پہنچ گئے

دوحہ(دنیامانیٹرنگ)ترک صدر رجب طیب اردوان قطر کے دورے پر دوحہ پہنچ گئے ، دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے ۔سعودی ولی عہد بھی دو دن بعد قطر پہنچیں گے ، ترک صدر اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان قطر میں براہ راست ملاقات ہونے کا امکان ہے ۔ادھر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی خلیجی ممالک کا دورہ شروع کردیا۔وہ دورے کے پہلے مرحلے میں اومان پہنچ گئے ۔سعودی ولی عہد( کل)بدھ کودوحہ پہنچیں گے جہاں ان کی ترک صدر سے ملاقات کا امکان ہے ۔محمد بن سلمان اومان کے علاوہ بحرین،عرب امارات، کا بھی دورہ کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں