امریکا نے بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

امریکا نے بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

امریکا نے بیجنگ میں ہونیوالے موسم سرما کے اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (رائٹرز)وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ سنکیانگ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر 2022 کے بیجنگ اولمپکس اور پیرا اولمپک گیمز میں امریکا کوئی سفارتی یا سرکاری نمائندے نہیں بھیجے گا۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی بائیکاٹ سے امریکی کھلاڑیوں کی شرکت متاثر نہیں ہو گی۔واشنگٹن کے چینی سفارت خانے نے وائٹ ہاؤس کے بیان میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں