روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بک کیخلاف 150 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بک کیخلاف  150 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں نے فیس بک پر 1 کھرب 50 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)پناہ گزینوں نے کیلی فورنیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فیس بک پر نفرت انگیز مواد اور منافرت پر مبنی پوسٹوں کی وجہ سے روہنگیا برادری کو تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔روہنگیا پناہ گزینوں کی جانب سے قانون دان فرموں ایڈلسن پی سی اور فیلڈز پی ایل ایل کی درخواست میں استدلال کیا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ نفرت آمیز پراپیگنڈے کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی جس کا خمیازہ معصوم جانوں کو بھگتنا پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں