یوکرائن پر حملہ کیا تو سخت معاشی پابندیاں لگادینگے :بائیڈن کی پوٹن کودھمکی
امریکی صدر بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کو دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو امریکا اور اس کے اتحادی روس پر سخت ترین معاشی پابندیاں لگادیں گے
واشنگٹن /ماسکو (رائٹرز)دونوں ممالک کے صدور کے مابین دوگھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس پرمتنازعہ امور پر گفتگو ہوئی، روسی ٹی وی پر جاری فوٹیج میں دونوں رہنماؤں کو دوستانہ انداز میں ایک دوسرے کا خیرمقدم کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس دوران صدر بائیڈن نے پوٹن سے کہا کہ امید ہے کہ ان کی اگلی ملاقات بالمشافہ ہو گی۔