بھارت :اومی کرون کا خدشہ،بیرون ملک سے آئے 109مسافر غائب

بھارت :اومی کرون کا خدشہ،بیرون ملک سے آئے 109مسافر غائب

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بیرون ملک سے آئے ہوئے 295 مسافروں میں سے 109مسافروں کا پتا نہیں چل سکا، ان مسافروں میں اومی کرون کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

ممبئی(این این آئی)بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز کی تعداد 23 ہوگئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں گزشتہ روز اومی کرون ویرینٹ کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اومی کرون ویرینٹ کے خدشے کے سبب چھپ جانے والے 109مسافروں میں سے زیادہ تر کے فونز بند ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں