100بااثر خواتین کی فہرست جاری 50افغان اور 2 پاکستانی شامل

100بااثر خواتین کی فہرست جاری  50افغان اور 2 پاکستانی شامل

برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا بھر کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اس فہرست میں 50افغان خواتین بھی شامل ہیں،فہرست میں شامل خواتین میں سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی، ساموا کی پہلی خاتون وزیراعظم فیامے نومی مطافہ، ویکسین کانفیڈنس پروجیکٹ کی سربراہ پروفیسر ہیڈی جے لارسن اور مشہور مصنفہ چیمامانڈا نگوزی ایڈیچی شامل ہیں۔فہرست میں جسمانی معذوری کے ذاتی تجربے سے گزرنے والی پاکستانی لڑکی عابیا اکرم بھی شامل ہیں۔اکثر افغان خواتین کے نام اور تصاویر بھی شامل نہیں کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں