افغان وفد تاپی گیس پائپ لائن پر بات چیت کیلئے ترکمانستان روانہ

افغان وفد تاپی گیس پائپ لائن پر  بات چیت کیلئے ترکمانستان روانہ

کابل (اے پی پی)وزیرخارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں افغان وفد تاپی گیس پائپ لائن اور دیگر منصوبوں پر بات چیت کیلئے ترکمانستان روانہ ہو گیا۔

چینی نیوز ایجنسی کے مطابق نائب ترجمان افغان حکومت بلال کریمی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترکمانستان کی دعوت پر افغان وفد گزشتہ روز اشک آباد کیلئے روانہ ہوا، دورے کے دوران تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اور سہ فریقی پاور پراجیکٹ پر کام دوبارہ سے شروع کرنے پر بات چیت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران دوطرفہ تجارت، توانائی، پٹرولیم، ریلوے اور تعلیمی مسائل پر بھی بات چیت ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں