انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے
واشنگٹن(نیوز ایجنسی) سابق امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر میڈیا سے الجھ پڑے ، چبھتے سوالات کرنے پر انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا۔
امریکی چینل این پی آر کے مطابق انٹرویو کے میزبان نے سابق صدر سے 2020 کے صدارتی انتخاب کا مینڈیٹ چوری ہونے کے دعوے اور کانگریس کی عمارت پر حملے کے حوالے سے سوالات کئے ، جس پر سابق صدر نے فون کال بند کر دی، 15 منٹ کا انٹرویو 9 ویں منٹ میں ختم کر دیا۔ میزبان کے مطابق سابق صدر ایسے کسی ثبوت کا ذکر نہ کر سکے جو نشاندہی کرے کہ 2020 کے انتخابات میں جعل سازی ہوئی تھی۔