ایران کا ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ بردار راکٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

ایران کا ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ بردار  راکٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

تہران (آئی این پی)ایران نے ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ بردار راکٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے سربراہ خلائی یونٹ جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے قْم شہر میں علما کے ایک گروپ سے گفتگو میں کہا کہ یہ سیٹلائٹ بردار راکٹ دھات کے بجائے ایک مرکب مواد سے بنایا گیا ہے جوکہ کم لاگت ہونے کے علاوہ راکٹ کو ہلکا بناتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ بردار راکٹ عام طور پر مائع ایندھن استعمال کرتے ہیں،ٹھوس ایندھن والے راکٹ موبائل لانچروں سے بڑی سڑک یا ریل نظام پرکہیں بھی چلائے جا سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں