نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 100انڈیکس 44ہزار 833 پوائنٹس کی سطح پربند
  • بریکنگ :- کراچی:اسٹاک ایکس چینج میں 673 پوائنٹس کمی
Coronavirus Updates

امریکا و نیٹو کیساتھ سکیورٹی مذاکرات بند گلی میں داخل، روس

 امریکا و نیٹو کیساتھ سکیورٹی  مذاکرات بند گلی میں داخل، روس

ماسکو(رائٹرز، نیوز ایجنسیاں)روس نے امریکا اور نیٹو کیساتھ سکیورٹی مذاکرات کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اگرچہ جاری ہیں مگر بنیادی نکات پر اختلافات کے باعث بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق روسی سفیر الیگزینڈر لیوکاشیوچ نے یورپی تنظیم برائے سلامتی اور تعاون کے اجلاس کے بعد رپورٹروں سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کا موجودہ مرحلہ مایوس کن ہے ۔ ہم نے مغرب کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ یورپ میں نیٹو اتحاد کی توسیع کو رول بیک اور یوکرائن کی شمولیت سے باز رہیں، مگر مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ۔

ادھر اجلاس میں پولینڈ کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ موجودہ کشیدگی کی وجہ سے یورپ گزشتہ 3 عشروں میں جنگ کے سب سے زیادہ قریب ہے ، روس کہہ چکا ہے کہ وہ ڈپلومیسی جاری رکھنا چاہتا ہے مگر یوکرائن پر کشیدگی ختم نہ ہونے کے صورت میں اس کے فوجی ماہرین دیگر آپشنز کی تیاری میں ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یوکرائن کے علاوہ جارجیا، آرمینیا اور مالڈووا میں جاری کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ یورپی تنظیم برائے سلامتی اور تعاون کے علاقوں میں جنگ کا خطرہ گزشتہ تین عشروں میں پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement