مریضوں کے جگر پر آٹو گراف دینے والے ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ

 مریضوں کے جگر پر آٹو گراف  دینے والے ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ

لندن (آئی این پی)معروف برطانوی سرجن کا لائسنس دوران آپریشن مریضوں کے جگر پر آٹوگراف دینے پر منسوخ کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سرجن سائمن بریم پر الزام تھاکہ انہوں نے 2013 میں آپریشن کے دوران2مریضوں کے جگر پر اپنا نام بطور آٹوگراف لکھا۔ تحقیقات کے دوران سرجن سائمن نے اعتراف کیا کہ برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال میں انہوں نے 2013 میں خصوصی آرگن بیم مشین سے 2 مریضوں کے جگر پر دستخط کئے تھے ۔ برطانیہ کے میڈیکل پریکٹیشنرز ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سرجن سائمن کا عمل سنگین طبی غفلت کی عکاسی کرتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں