بحیرہ بالٹک میں روسی سرگرمیاں سویڈن نے فوج تعینات کر دی

بحیرہ بالٹک میں روسی سرگرمیاں  سویڈن نے فوج تعینات کر دی

سٹاک ہوم (اے ایف پی)بحیرہ بالٹک میں بڑھتی روسی سرگرمیوں کے پیش نظر سویڈن نے اپنے جزیرے گوٹ لینڈ پر فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق گوٹ لینڈ کے شہر ویسپے میں درجن سے زائد بکتر بند گاڑیاں اور سینکڑوں فوجیوں کو پٹرولنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ سویڈن کے وزیر دفاع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مسلح افواج سویڈن کی سالمیت کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں