کویت، پٹرولیم کمپنی میں آتشزدگی 2 غیر ملکی مزدور ہلاک، 10 زخمی

کویت، پٹرولیم کمپنی میں آتشزدگی  2 غیر ملکی مزدور ہلاک، 10 زخمی

کویت سٹی (دنیا مانیٹرنگ)کویت کی نیشنل پٹرولیم کمپنی میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 غیر ملکی مزدور ہلاک، 10 زخمی ہو گئے ۔

کمپنی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آگ گیس کو مائع بنانے والے یونٹ میں لگی، آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونیوالے دونوں مزدور غیر ملکی تھے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں