روس :اپوزیشن لیڈ ر کے 2 ساتھیوں کے نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

روس :اپوزیشن لیڈ ر کے 2 ساتھیوں  کے نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

ماسکو (اے ایف پی)روس کے اپوزیشن رہنما آلکسی ناوالنی کے 2 قریبی اتحادیوں کے نام‘‘دہشت گردوں اور انتہاپسندوں ’’کی فہرست میں شامل کر دیئے گئے ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق لیونیڈ والکوف اور ایوان ژڈانوف جوکہ اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، روس کی فیڈرل سروس برائے مالیاتی مانیٹرنگ کی ڈیٹا بیس میں دونوں کے نام شامل کر دیئے گئے ہیں، اس ڈیٹا بیس میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی تفصیلات درج ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں