شمالی کوریا کا رواں ماہ کے دوران تیسرا میزائل تجربہ
سیئول (اے ایف پی)نئی امریکی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے رواں ماہ کے دوران تیسرا بیلسٹک میزائل تجربہ کر ڈالا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف ، گزشتہ روز شمالی کوریا کے صوبے پیونگان سے 2 شارٹ رینج بیلسٹک میزائل داغے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ ادھر جاپانی وزیر دفاع نے رپورٹروں سے گفتگو میں کہا کہ دونوں میزائل جاپان کی سمندری حدود کے باہر گرے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل میزائل تجربات سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا اپنی میزائل ٹیکنالوجی مزید بہتر بنا رہا ہے ۔