نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت اجلاس
  • بریکنگ :- سندھ، بلوچستان،پنجاب، اسلام آبادکےبلدیاتی الیکشن پر بریفنگ
  • بریکنگ :- سندھ، بلوچستان، پنجاب میں حلقہ بندیاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- اسلام آبادبلدیاتی آرڈیننس کےرولزکی عدم دستیابی پرالیکشن میں تاخیرہوسکتی ہے،الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- اسلام آبادبلدیاتی الیکشن میں تاخیرپرچیف کمشنراوروزارت داخلہ کےنمائندےطلب
  • بریکنگ :- چیف الیکشن کمشنرکی ڈیٹاسینٹراورپرنٹنگ پروجیکٹ کی تکمیل کی ہدایت
  • بریکنگ :- عام انتخابات سےقبل ووٹرزکی رجسٹریشن مکمل کی جائے،چیف الیکشن کمشنر
Coronavirus Updates

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری 2گھر تباہ ،4افراد گرفتار

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی  ظالمانہ کارروائیاں جاری 2گھر تباہ ،4افراد گرفتار

سری نگر(کے پی آئی)نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں تیزی ، تلاشی آپریشن کے دوران دو مکانات بارودی مواد سے تباہ کردیئے جبکہ تین خواتین سمیت 4افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

جنوبی کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران فوج نے معشوق احمد لون اورغلام احمد گنائی نامی شہریوں کے گھر تباہ کر دیئے ۔ فوج نے معشوق احمد لون، اہلیہ میمہ اختر،17سالہ بیٹی فضا جان اور 15سالہ بیٹی مدینہ جان کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کا ایک بیٹا باسط احمد لاپتہ ہے جبکہ ایک اور مقامی نوجوان ذاکر وانی بھی زیر حراست ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement