ترکی عنقریب دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں شامل ہوگا، طیب اردوان

ترکی عنقریب دنیا کی پہلی دس معیشتوں  میں شامل ہوگا، طیب اردوان

انقرہ (اے پی پی)ترک صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ ہماراملک عنقریب دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں شامل ہوگا۔

ضلع آئدن میں کاغذ کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی خطہ افریقہ، ایشیا اور یورپ کے پیداواری مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس کاصنعتی پیداواری انڈکس 144 فیصد کی سطح پر پہنچ چکا،ان کا کہنا تھا کہ ترکی پھلتا پھولتا جا رہا ہے ، یہ دنیا کی دس بڑی معیشتوں کی صف میں شامل ہونے کے لیے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں