مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال امن کیلئے خطرہ: قیوم نیازی

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال امن کیلئے خطرہ: قیوم نیازی

سعودی عرب،مظفرآباد( این این آئی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

قابض ہندوستانی فورسز کشمیریوں کیخلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں،اسلامی ممالک یواین کی کشمیر بارے قراردادوں پرعملدرآمد کرانے کیلئے کرداراداکریں ،ہندوستان کو جان لینا چا ہئے کہ انسانی تاریخ کے بدترین ظلم سے کشمیریوں کی آواز اور ان کے حق خود ارادیت کو زبردستی دبایا نہیں جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کشمیری کمیونٹی کے وفود نے وزیراعظم آزادکشمیر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے محسن دنیا بھر میں کشمیریوں کے سفیر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں