زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے جزیرہ ٹونگا میں شدید نقصان

زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے  جزیرہ ٹونگا میں شدید نقصان

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی بحرالکاہل میں ایک زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے کئی جزائر پر مشتمل ریاست ٹونگا میں وسیع تر نقصان ہوا۔

ہفتے کے روز سمندر کی تہہ میں یہ آتش فشاں پھٹنے سے راکھ، بھاپ اور گیس کی ایک پانچ کلومیٹر چوڑی چادر متاثرہ سمندری علاقے کی فضا میں بیس کلومیٹر اوپر تک پھیل گئی تھی۔ اس ارضیاتی عمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کے باعث نیوزی لینڈ، جاپان اور امریکا تک کے ساحلی علاقوں میں حکام نے وارننگ جاری کر دی تھی ۔

جس کے بعد سونامی کی لہریں جاپان اور کیلیفورنیا کے ساحلوں سے ٹکرائی تھیں، آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ٹونگا کا دارالحکومت نُوکُوآلوفا مٹی اور راکھ کی ایک موٹی چادر کے نیچے دب گیا۔ اس ملک کے کئی ساحلی علاقے بھی سونامی کے باعث زیر آب آ گئے جبکہ بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں