شمالی کوریا غیر قانونی میزائل تجربات بند کر ے ،امریکا
واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں)امریکا نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی میزائل تجربات بند کرے اور غیر مشروط طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آئے ۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے کہا امریکی خصوصی نمائندے سنگ کم نے جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام سے ٹیلی فونک رابطے کئے جس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کیا ۔