انڈونیشیا :پارلیمنٹ نے دارالحکومت کی منتقلی کے بل کی منظوری دیدی

انڈونیشیا :پارلیمنٹ نے دارالحکومت کی منتقلی کے بل کی منظوری دیدی

جکارتہ (اے ایف پی)انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے دارالحکومت کی جزیرہ بورنیو منتقلی کے بل کی منظوری دے دی۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت کی منتقلی کی تجویز اپریل 2019 میں صدر جوکو ویدودو نے پیش کی، اس کی وجہ سے تین کروڑ آبادی کے حامل دارالحکومت جکارتہ کو درپیش انفراسٹرکچر کے سنگین مسائل ہیں، ماہرین کے مطابق 2050 تک شہر کا بڑا حصہ زیر آب آ سکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں