پوپ فرانسس کا تارکین کی مدد کیلئے ایک لاکھ یورو کا اعلان
ویٹی کن سٹی (اے ایف پی)پوپ فرانسس نے بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر پھنسے تارکین کی مدد کیلئے ایک لاکھ یورو دینے کا اعلان کر دیا۔
ویٹی کن سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ رقم دونوں ملکوں کی سرحد پر تارکین کی دیکھ بھال کرنیوالی کیتھولک چیریٹی پولینڈ کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی سرحد پر گزشتہ سال جون سے ہزاروں تارکین پھنسے ہوئے ہیں جن کی اکثریت کا تعلق شام سے ہے ۔