بھارت:کالج میں حجاب پہننے والی مسلم طالبات کو کلاس سے نکال دیا گیا

بھارت:کالج میں حجاب پہننے والی  مسلم طالبات کو کلاس سے نکال دیا گیا

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی صوبے کرناٹک میں ایک سرکاری کالج کی مسلم طالبات کو حجاب پہننے پر ٹیچر نے کلا س سے نکال دیا۔

 الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے الماس نامی طالبہ نے بتایا کہ دسمبر کی ایک صبح ٹیچر نے حجاب پہننے کی وجہ سے انہیں دوستوں سمیت کلاس میں نہیں بیٹھنے دیا ،تب سے وہ کلاس سے باہر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ نے ان پر قواعد ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا کہ حجاب کالج یونیفارم کا حصہ نہیں، اسلئے حجاب پہننے والی لڑکیاں کلاس میں نہیں بیٹھ سکتیں۔ مگر حجاب ان کے ایمان کا حصہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں