ابو ظہبی حملہ:خام تیل کے عالمی نرخ 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
لندن (اے ایف پی)یو اے ای کی تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں کے مبینہ حملے کا نتیجہ، تیل کے عالمی نرخ اکتوبر 2014 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔
نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز یورپین خام تیل برینٹ نارتھ کے سودے 88.13 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 85.74 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق تیل کے عالمی سودے گزشتہ سات سال سے زائد کے عرصہ بعد بلند ترین نرخوں پر ہوئے ۔