بھارت:انتہاپسندہندوؤں نے ایک اور مزار منہدم کر دیا

بھارت:انتہاپسندہندوؤں  نے ایک اور مزار منہدم کر دیا

ہماچل پردیش (اے پی پی)بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں انتہاپسندہندوؤں نے ایک اور مزار منہدم کردیا ، تنظیم کے اراکین نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق واقعہ میں ملوث انتہاپسندوں کا تعلق ہندو جاگرن منچ نامی تنظیم سے ہے ، واقعہ کی ویڈیو تنظیم کے ایک کارکن کمل گوتم نے فیس بک پر شیئر کی، جس میں وہ مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کی ترغیب بھی دے رہا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں