کولمبیا ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ماحولیات کے کارکن سمیت 2 ہلاک
بگوٹا (اے ایف پی)کولمبیا کے شورش زدہ علاقے کاؤکامیں مسلح گروپ کی فائرنگ سے ماحولیات کے 14 سالہ کارکن سمیت 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے ۔
کاؤکا مقامی کونسل کے مطابق ماحولیات کے کارکنوں کا دیہی سکیورٹی ٹیم کیساتھ پٹرولنگ کے دوران سامنا مسلح افراد سے ہوا، جنہوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ماحولیات کے 14 سالہ کارکن سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔