2امریکی جنرلزکوروناکاشکار،فرانس میں مزید 4لاکھ مریض
واشنگٹن،مکہ مکرمہ(نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)دو امریکی فوجی جنرلز سمیت دنیا بھر میں کورونا کے 7 لاکھ 5 ہزار 218 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ مزید 2 ہزار 902 افراد ہلاک ہوگئے ، روس میں گزشتہ روز 688 اور برطانیہ میں 438 اموات ہوئیں،فرانس میں 4لاکھ 64ہزار 769کیسز سامنے آئے ۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی اور میرین کور کے کمانڈنٹ جنرل ڈیوڈ ایچ برجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ ترجمان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے مطابق جنرل مارک ملی معمولی علامات کے ساتھ ضروری امور انجام دیتے رہیں گے ۔
ادھر سعودی وزارت حج وعمرہ نے واضح کیا ہے کہ غیرملکی عمرہ زائرین کی قدوم پورٹل میں کورونا ویکسین کی رجسٹریشن ضروری ہے ، سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل آن لائن قدوم پلیٹ فارم پر ویکسی نیشن کے بارے میں معلومات اپ لوڈ کریں، دریں اثنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ورلڈ اکنامک فورم 2022 کے ورچوئل اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا دنیاکوروناکیخلاف2022کوحقیقی بحالی کاسال بنانے کیلئے متحدہو، امیر ممالک میں کورونا ویکسین لگانے کی شرح افریقی ممالک کے مقابلے میں 7 گنا زیادہ ہے لہٰذا ہمیں ویکسین کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔