فلپائن:ویکسی نیشن سنٹر پر شہریوں کیلئے عارضی چڑیا گھر قائم
منیلا (رائٹرز)فلپائن کے دارالحکومت کے مکینوں کو کورونا ویکسین کی جانب راغب کرنے کیلئے حکام نے ویکسی نیشن سنٹر پر عارضی چڑیا گھر قائم کر دیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق عارضی چڑیا گھر 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اور بزرگوں کیلئے ویکسی نیشن سنٹر پرکشش بنانے کیلئے قائم کیا گیا ہے ، چڑیا گھر میں ہاتھی، مور اور دیگر پرندے رکھے گئے ہیں۔