انگیلا مرکل نے اقوام متحدہ میں ملازمت کی پیشکش مسترد کر دی

انگیلا مرکل نے اقوام متحدہ میں  ملازمت کی پیشکش مسترد کر دی

برلن (رائٹرز)سابق جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے اقوام متحدہ میں ملازمت کی پیشکش مسترد کر دی۔

انگیلا مرکل کے آفس کے مطابق یہ پیشکش سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گیوٹریس نے انگیلا مرکل کے نام ایک خط میں کی، جس پر انگیلا مرکل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ اس پیشکش کو قبول نہیں کر سکتیں۔ جرمن میڈیا کے مطابق سابق چانسلر کو اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطحی ایڈوائزری کمیٹی کی چیئر پرسن کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں