ڈر ہے مودی پینگونگ تسو جھیل پر چینی پل کا افتتاح نہ کر ڈالیں، راہول گاندھی
نئی دلی (اے پی پی)بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
چین جس طرح پینگونگ تسو جھیل پر سٹریٹجک اہمیت کا پل تعمیر کر رہا ہے ، انہیں ڈر ہے کہیں مودی اس پل کا افتتاح کرنے نہ پہنچ جائیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اپنے ٹویٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی فوج کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پرمودی حکومت نے جس طرح خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، اس سے چینی فوج کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ۔