جھوٹ پھیلانے والے یو ٹیوب چینل بند کر دینگے : بھارتی وزیر اطلاعات

 جھوٹ پھیلانے والے یو ٹیوب چینل بند کر دینگے : بھارتی وزیر اطلاعات

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی وزیر اطلاعات انوراگ ٹھاکر نے خبردار کیا ہے کہ حکومت بھارت کے خلاف جھوٹ پھیلانے اور سازشیں کرنیوالے یوٹیوب چینل اور ویب سائٹس بند کردے گی۔

نئی دہلی میں رپورٹروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایسے تمام یوٹیوب چینلوں اور ویب سائٹس کے خلاف انہوں نے کارروائی کا حکم دے دیا ہے ، انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کئی اہم ممالک بھی اس کا نوٹس لے رہے ہیں، یوٹیوب خود بھی ایسے چینلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلاک کر ے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں