برطانوی وزیر اعظم کو پارٹی میں بغاوت کا سامنا، استعفے کا مطالبہ

برطانوی وزیر اعظم کو پارٹی میں بغاوت کا سامنا، استعفے کا مطالبہ

لندن (رائٹر ز ، اے ایف پی)کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اپنی پارٹی میں بغاوت کا سامنا ہے۔

پارٹی کے سابق وزیر اوررکن پارلیمان نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق کنزروٹیو پارٹی کے رکن اور سابق وزیر بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس نے ایوان زیریں سے خطاب میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ خدا کے نام پر مستعفی ہو جائیں ۔ رائٹرز کے مطابق مزید ارکان بھی استعفے کا مطالبہ کرینگے ۔ بورس جانسن نے اپوزیشن اور اپنے ارکان کا استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے بطور وزیراعظم آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ انگلینڈ میں اومیکرون کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی کے پیش نظر بیشتر کورونا پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔ ادھر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر وزیراعظم پر بچوں نے بھی تنقید شروع کر دی۔ پانچ سالہ بچی لیلی سومانی نے وزیراعظم جانسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دوسروں کو کورونا پابندیوں پر عمل کا کہتے رہے مگر خود غیرمناسب رویہ اختیارکرتے رہے ہیں۔بچی نے کہا کہ وہ ناٹی ہیں، اس لئے انہیں معافی مانگنی اور ناٹی سنٹر جاناچاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں