نیویارک ، گیس دھماکے سے ایک ہلاک، 9زخمی
نیویارک (نیوز ایجنسیاں)امریکی شہر نیویارک میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 9زخمی ہوگئے ۔
چینی نیوز ایجنسی کے مطابق میئر نیویارک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ دھماکے سے تین منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، تمام زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ، ان میں 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔