ناروے : ماہرنفسیات کی نسل پرست دہشتگرد کو رہا نہ کرنے کی استدعا

ناروے : ماہرنفسیات کی نسل پرست  دہشتگرد کو رہا نہ کرنے کی استدعا

اوسلو (اے ایف پی)ماہر نفسیات نے ناروے کی عدالت سے دہشت گرد اینڈرس بحرنگ بریوک کو پیرول پر رہا نہ کرنے کی استدعا کر دی ۔

عدالت میں پیشی کے دوران خاتون ماہر نفسیات نے کہا دہشت گرد اینڈرس بریوک آج بھی اتنا ہی خطرناک ہے ، جتنا وہ 2011 کے دہشت گرد حملے کے وقت تھا۔ یاد رہے سفید فام نسل پرست اینڈرس بریوک نے 2012 میں دو مختلف حملوں میں 77 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جس پر اسے 21 سال قید کی سزا سنائی گئی، اس سزا میں توسیع کی جا سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں