وبا کے دوران دفتر کی کرسی گھر لے جانا جرم مگر برطرفی غلط،جرمن لیبر کورٹ

وبا کے دوران دفتر کی کرسی گھر لے جانا  جرم مگر برطرفی غلط،جرمن لیبر کورٹ

کولون(مانیڑ نگ ڈیسک)جرمن لیبر کورٹ نے اپنے فیصلے میں دفتر کی کرسی گھر لے جانے کو جرم مگر اس پر برطرفی کو غلط قرار دے دیا۔

جرمن میڈیا کے مطابق کولون میں کیتھولک کلیسا کے صوبائی اسقف اعظم کے دفتر میں کام کرنیوالی خاتون بغیر اجازت ایک کرسی گھر لے گئی جس پر اسے برطرف کر دیا گیا۔ برطرفی کا معاملہ مقامی لیبر کورٹ میں پہنچا تو عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ خاتون کا عمل جرم ہے تاہم ایسا بھی نہیں کہ انہیں نوکری سے برطرف کر دیا جائے ۔ عدالت نے برطرفی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خاتون کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں