19سالہ لڑکی کا دنیا کے گردچکر لگانے کا عالمی ریکارڈ

19سالہ لڑکی کا دنیا کے گردچکر لگانے کا عالمی ریکارڈ

برسلز (اے پی)19 سالہ زارا رتھرفورڈنے دنیا کے گرد چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

زارا رتھرفورڈ کے چھوٹے طیارے نے اپنی روانگی کے 155 روز کے بعد بیلجیئم کے مغربی شہر کورٹریک میں لینڈ کیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق زارا رتھرفورڈنے اپنے طیارے شارک ایرو کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگانے کا مشن تین ماہ میں مکمل کرنا تھا، مگر خراب موسم اور ویزے کے مسائل کی وجہ سے ان کی مہم جوئی 2 ماہ کی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق قبل ازیں دنیا کے گرد چکر لگانے والی خاتون پائلٹ کا ریکارڈ افغان نژاد امریکی ہواباز شائستہ واعظ کے پاس تھا، انہوں نے یہ کارنامہ 2017 میں انجام دیا۔ تاہم دنیا کا چکر لگانے والے کم عمر ترین پائلٹ کا اعزاز برطانوی نوجوان ٹراوس لڈلوو کے پاس ہے ، جوکہ انہوں نے گزشتہ برس 18 سال کی عمر میں قائم کیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں