چین،روس اورایران کی بحرہند میں جنگی مشقیں آج سے شروع
تہران (اے ایف پی)ایران ، چین اور روس کی بحرہند میں تین روزہ مشترکہ نیول مشقیں آج سے شروع ہوں گی۔
ایرانی نیوی کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مشترکہ مشقوں میں ایران کے 11 نیول یونٹس، پاسداران انقلاب کی نیوی کے تین یونٹس ، روس کے تین نیول یونٹس اور چین کے 2 نیول یونٹس شرکت کریں گے ۔ یہ مشقیں شمالی بحر ہند کے 17 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں ہوں گی۔