ہولوکاسٹ کے انکار کیخلاف جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور
نیویارک (اے ایف پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہولوکاسٹ کے انکار کے خلاف قرار داد منظور کر لی۔
قرارداد میں تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر ہولوکاسٹ کی تاریخی حیثیت سے انکار اور یہود دشمنی کی مذمت کریں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق قرارداد کا متن اسرائیل کی تجویز پر جرمنی اور چند ملکوں کی مدد سے تیار کیا گیا، ایران نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے متن سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔