برطانیہ،ٹیکساس میں یرغمال بنانے والے ملزم کے دو مبینہ سہولت کارگرفتار
لندن (اے پی پی)برطانوی پولیس نے امریکی ریاست ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے کے معاملے میں ملزم کے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان افراد کو برمنگھم اورمانچسٹر میں انسداد دہشت گردی کے افسران نے گرفتار کیا ۔شمال مغربی انگلینڈ کے بلیک برن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص 44 سالہ ملک فیصل اکرم کو ہفتے کے روز 10 گھنٹے کے محاصرے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اکرم سے 2020 میں برطانیہ کی ڈومیسٹک سکیورٹی ایجنسی ایم آئی 5 نے تحقیقات کی تھیں ۔