اسرائیلی و ترک وزرائے خارجہ کا 13سال بعد ٹیلیفونک رابطہ

اسرائیلی و ترک وزرائے خارجہ کا  13سال بعد ٹیلیفونک رابطہ

تل ابیب (دنیا مانیٹرنگ)ترک وزیر خارجہ چاووشاوگلو نے گزشتہ روز اسرائیلی ہم منصب کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ترکش وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب یائیرلاپیڈ کیساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں ان کی خیریت دریافت کی۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائیرلاپیڈ کا کورونا ٹیسٹ 10 روز قبل مثبت آیا، جس کے باعث وہ ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہے ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین 13سال بعد سفارتی سطح پر رابطہ ہواہے ۔رات گئے تک ترک وزارت خارجہ نے اس رابطے سے متعلق کوئی بیان جاری نہ کیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں