امریکی جنگی جہاز کے بحیرہ جنوبی چین داخلے پرچینی ایئرفورس ا ن ایکشن
بیجنگ (اے ایف پی، رائٹرز)امریکی نیوی کے جنگی جہاز کے بحیرہ جنوبی چائنا میں داخلے پر چین کی نیول اور ایئر فورسز حرکت میں آ گئیں۔
امریکی جنگی جہاز کا پیچھا کرتے ہوئے اسے انتباہ جاری کیا گیا ۔ امریکی نیوی کے مطابق جزائر پاراسل کے نواح میں امریکی نیول جہاز کی نقل وحرکت عالمی قانون کے عین مطابق ہے ۔ ادھر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ساؤدرن کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی نیول جہاز غیر قانونی طور پر چین کی سمندری حدود میں داخل ہوا، جس پر پی ایل اے کی نیول اور ایئر فورسز حرکت میں آئیں، امریکی جنگی جہاز کو متنبہ کرتے ہوئے اپنی سمندری حدود سے نکال دیا۔ وہ امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی اشتعال انگیزیاں بند کرے جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔