گھانا،دھماکے سے 50 افرادہلاک،سینکڑوں زخمی درجنوں عمارتیں زمیں بوس

گھانا،دھماکے سے 50  افرادہلاک،سینکڑوں زخمی درجنوں عمارتیں زمیں بوس

اکرا (رائٹرز)گھانا کے مغربی علاقے میں شدید دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوگئے ۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکا سونے کی کانوں کیلئے دھماکا خیزمواد لے جانیوالے ٹرک کی ایک موٹرسائیکل کیساتھ ٹکر کے باعث ہوا، دھماکے سے سڑک کے گرد درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ نیشنل ایمرجنسی ذرائع کے مطابق درجنوں زخمی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیئے گئے ، ان میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں