فرانس:دوران کھیل حجاب پہننے پرپابندی کا بل سینیٹ سے منظور

فرانس:دوران کھیل حجاب پہننے  پرپابندی کا بل سینیٹ سے منظور

پیرس (دنیامانیٹرنگ) فرانسیسی ایوان بالا سینیٹ نے حجاب پہن کرکھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کا بل منظور کرلیا۔

حجاب پرپابندی کے حق میں 160 اورمخالفت میں 143 ووٹ ڈالے گئے ۔ حجاب پرپابندی کا ترمیمی مسودہ انتہاپسند دائیں بازو کے گروپ نے ایوان میں پیش کیاتھا۔ترمیم میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا جواز بنایا گیا ہے ۔ادھر ووٹنگ کے دوران وزیر کھیل روشانا ماراسینااینو نے بل کی مخالفت کی اور اسے سیکولر ازم کے خلاف قراردیا۔قانون بننے سے پہلے یہ بل ابھی ایوان زیریں قومی اسمبلی کے پاس آئے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں